خاموش ہو جائے

13 Khamosh ideas | poetry quotes, love poetry urdu, best urdu poetry images

خاموش ہو جائے۔
ان کو کہنے دیں۔
ان کو خوش ہونے دیں۔
آپ سن لیں۔
اپنے الفاظ ضائع نا کریں۔
ان لوگوں کے لیے جن کا معلوم ہے کہ ان کو جتنا سمجھایا جائے، وہ آپ کا نظریہ نہیں سمجھ پائیں گے۔

ایسا بہت بار ہوتا کہ ہمارے کچھ بھی کہنے سے، کچھ بھی سمجھانے سے، سامنے والے پہ کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ وہ اپنی ہی سوچ کو صحیح اور آپ کی بات کو غلط ثابت کرنے کے لیے بولتا رہتا ہے۔ ایسے موقعے پہ مجھے لگتا ہے کہ خاموش ہوجانا چاہیے۔ اس لیے نہیں کہ آپ غلط ہے یا آپ کے پاس اپنی بات صحیح ثابت کرنے کے لیے دلیل نہیں ہے بلکہ اس لیے کہ آپ کو معلوم ہے کہ سامنے والا آپ کی بات سمجھنے کے لیے نہیں بلکہ جواب دینے کے لیے سن رہا ہے۔ اس لیے اپنے الفاظ کو اور اپنے وقت کو اور اپنے ذہنی سکون کو بچانے کے لیے خاموش ہوجانا ہی بہتر ہے کیونکہ خاموشی نجات ہے ۔

  • اقصیٰ روشن 🌹

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to content